تحریک انصاف کے کارکنوں کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے انصاف مرکز میں رابطے

لالہ موسی ٰ: تحریک انصاف کے کارکنوں کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے انصاف مرکز میں رابطے ۔پی پی 112 تحریک انصاف کے ممبران نے بلدیاتی انتخابات لڑنے کیلئے رابطے تیز کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق انصاف مرکز کیمپنگ گرائونڈ لالہ موسیٰ میں تحریک انصاف کے ممبران اور دیگر نئے شامل ہونے والوں نے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کیلئے رابطے شروع کر دئیے ہیں۔

بلدیاتی انتخابات لڑنے میں دلچسپی رکھنے والے تحریک انصاف کے عہدیداران ضلعی راہنما پاکستان تحریک انصاف ٹکٹ ہولڈرپی پی 112 نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ سے رابطہ کر رہے ہیں ۔بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تحریک انصاف کے ممبران کافی پر جوش ہیں جن میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے۔

بلدیاتی الیکشن کے لئے جہاں نوجوان انصاف مرکز رابطے کر رہے ہیں وہاں پر سابقہ ناظم اور کونسلرز بھی رابطے کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف حلقہ پی پی 112 راہنما نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ ٰ ایسا بلدیاتی سیٹ اپ تشکیل دینا چاہتے ہیں جس میں کرپشن و ناانصافی سے پاک اور بے داغ ماضی کے حامل اور عوام میں مقبول افراد ہوں ۔اور خاص کر ہماری کوشش ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پڑھے لکھے اور باشعور نوجوانوں کو آگے آنے کا موقع دیں۔