تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کے سینئر رہنما اکرم انصاری نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا کہ ٹی ایم اے سٹی انتظامی معاملات میں ناکام ہو چکی ہے
Posted on September 22, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
بہاولپور: تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کے سینئر رہنما اکرم انصاری نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہاکہ ٹی ایم اے سٹی انتظامی معاملات میں ناکام ہوچکی ہے آئے دن کی ہڑتالیں عوام کیلئے شدید پریشانی کاباعث ہیں شہر میں گندگی کے جگہ جگہ ڈھیر نظر آ رہے ہیں۔
تجاوزات کوبھی قابو پانے میں ٹی ایم اے سٹی انتظامیہ ناکام ہو چکی ہے چوک فوارہ، لاری اڈہ، اندرون فریدگیٹ اور ملتانی گیٹ سے لے کر ویٹرنری ہسپتال تک تجاوزات حادثات کا باعث ہے۔ ٹی ایم اے سٹی کا عملہ فی ریڑھی چالیس روپے وصول کیا جاتا ہے۔ اس لیے روڈ کے درمیان ریڑھیاں نظر آتی ہیں اور ہروقت حادثات ہونے کاخدشتہ رہتاہے انہوں نے ڈی سی او، کمشنر سے اپیل کی ہے تجاوزات کا خاتمہ کرکے عوام کو مشکلات سے نجات دلائیں۔