اللہ اکبر تحریک کے نام سے ایک نئی سیاسی جماعت بن گئی ہے۔ ڈاکٹر میاں احسان

Ihsan Bari

Ihsan Bari

بہاولنگر: گذارش ہے کہ اللہ اکبر تحریک کے نام سے ایک نئی سیاسی جماعت بن گئی ہے اور اسکی لیکشن کمیشن آف پاکستان سے باقاعدہ رجسٹریشن ہو چکی ہے اور اسکو انتخابی نشان ”گائے” بھی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے الاٹ ہو چکا ہے۔ آپ ملکی حالات سے واقف ہیں کہ تمام ہی مشہور سیاسی جماعتیں آپس میں دست و گریباں ہیں۔

حتیٰ کہ گالی گلوچ سے بھی بات آگے بڑھ چکی ہے، تمام ہی مفاد پرست سیاستدان پارٹیاں تبدیل کرنے کے ماہر ہیں مگر ہم کسی موجودہ یا سابقہ برسر اقتدار افراد یعنی کسی پارلیمانی سیکرٹری، مشیر، وزیر، وزیر اعلیٰ، گورنر، وزیر اعظم یا صدر پاکستان کو اللہ اکبر تحریک میں شامل نہیں کر سکتے۔صرف نئی قیادت ہی اس ملک کی رہنمائی اور مسائل کو حل کر سکتی ہے۔

موجودہ سیاست کا حل صرف یہی ہے کہ برسر اقتدار یا حزب اختلاف کی کسی پارٹی کو بھی آئندہ انتخابات میں عوام ووٹ نہ دیں وگرنہ لڑائی جھگڑا ان سیاسی گروہوں میں جاری رہے گا۔ پارٹی کا ہیڈ آفس، باری ہاؤس، باری روڈ، کنال کالونی ہارون آباد، ضلع بہاولنگر، پنجاب، پاکستان میں قائم ہے۔آپکی خدمت میں پارٹی کے مرکزی دفتر سے مختلف اوقات میں پریس ریلیز بذریعہ ای میل بجھوائے جاتے رہیں گے۔

آپ امید قوی ہے کہ ہماری سرپرستی فرماتے رہیں گے۔ کہ اللہ اکبر تحریک کا نام بھی اچھا ہے اور تمام مسائل کو حل کرنے کی عالم اسلام سے بذریعہ غیر سودی قرض حسنہ اہلیت رکھتی ہے۔ جوکہ ہمارے آئندہ بجھوائے گئے پریس ریلیز وں سے واضح ہو جائے گا۔

الیکشن کمیشن میں بطور پارٹی سربراہ میرا نام ادنیٰ خادم پاکستان کے طور پر موجود ہے۔ بغیر کسی سیاسی گروہ یا جماعت سے اتحاد کیے ہم انشا للہ پاکستان کی ہر صوبائی اور قومی اسمبلی کی نششت پر حصہ لیں گے اور نتائج میں عوام کو سرپرائز دیں گے۔بہت مشکور ہوں گا۔
ڈھیر ساری دعاؤں کے ساتھ۔

احقر
ڈاکٹر میاں احسان باری۔
ادنیٰ خادم پاکستان (قائد)
اللہ اکبر تحریک پاکستان۔

Head Office:- Bari House, Bari Road, Canal Colony, Haroon abad, Distt: Bahawal Nagar.
Cell: 0300-0315-0321-0333-0345-6986900