تحریک عدم اعتماد: اپوزیشن نے اپنے ایم این ایز سے دستخط کرانا شروع کر دیے

National Assembly

National Assembly

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں نے اپنے ممبران قومی اسمبلی سے دستخط کرانا شروع کر دیے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے 24 حکومتی ممبران کی حمایت حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے جن میں (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے 6،6 اور جے یو آئی نے 2 ممبران کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ اپوزیشن قیادت اپنے 86 ممبران قومی اسمبلی سے دستخط شدہ تحریک تیار کررہی ہے جب کہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس اپنے 162 ممبران موجود ہیں اس لیے اپوزیشن کو مزید 10 ووٹو ں کی ضرورت ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد مارچ کے دوسرے ہفتے میں جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔