لاہور : تحریک صراطِ مستقیم پاکستان کے زیر اہتمام ساتویں افکارِ رضا سیمینار سے عقیدہ شفاعت کے موضوع پر جامع مسجد نورانی کاہنہ میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا! کہ اللہ تعالیٰ نے رسول اکرم ۖ کو شفاعت کبریٰ کا مالک بنایا ہے۔ قیامت کے دن بھی عظمتِ مصطفیٰ ۖ کا جھنڈا لہرا رہا ہوگا اس دن آپ ہی مقام ِمحمود پر جلوہ گر ہونگے اور شفاعت فرمائیں گے۔
عقیدہ شفاعت کی وجہ سے امت مسلمہ امید اور عمل کی راہ پر گامزن ہے۔ آج ہمیں احکام ِشریعت کا اس قدر پابندہونا چاہے کہ کل قیامت کے دن رسولِ خدا ۖہمیں دیکھ کر خوش ہوں اور ہم آپ کی طرف سے شفاعت کے مستحق بن سکیں۔
ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے عقیدہ شفاعت پر دو گھنٹے کا مقالہ پیش کیا سیمینار کی صدارت شیخ الحدیث محمد شبیر سعیدی نے کی تحریک صراط مستقیم کاہنہ کے راہنما مولانا محمد ندیم جیلانی، پیر سید محمد توصیف شاہ، پروفیسر محمد آصف محبوب چشتی ،محمد شراف جلالی ،شیخ محمد ناظم جلالی ،الحاج محمد شاہد ، الحاج محمد معراج خالد،مولانا محمد عمران رضا شیرازی مولانا فرمان علی جلالی ،مولانا محمد صدیق مصحفی ،محمد آصف علی جلالی و دیگر نے شرکت کی۔