کراچی : سومرو، تالپور، میمن، سید اور شاہ یہ سب قومیں مہاجر ہیں، جنہوں نے یہاں ہجرت کرکے سندھ کی زمینوں پر قبضہ کرکے یہاں اپنی حکمرانی قائم کرلی۔
یہ بات سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی نے طلبہ کے وفد سے دوران گفتگو کہی انہوں نے کہا کہ تقسیم ہند کے بعد مہاجروں نے سب سے زیادہ ہجرت سندھ میں کی، ہنر مند وتعلیم یافتہ لوگوں نے ملکی تعمیر وترقی میں اپنی خدمات پیش کیں۔ مگر وقت نے انہیں وہ حیثیت نہیں دی جس کے وہ حق دار تھے۔
عالم علی نے کہا کہ مہاجر کے نام پر ہونے والی سیاست نے قوم کو سوائے قتل وغارت اور بربادی کے کچھ نہیں دیا۔ کیونکہ پاکستان کی تحریک میں کہیں بھی دہشتگردی، لوٹ مار، کرپشن اور بدعنوانی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں چند سیاسی جماعتیں نہیں چاہتی کہ سندھ ترقی کرے، یہاں امن ہو، عالم علی نے بتایا کہ سندھ پبلک کمیشنNTsان تمام قابلیت کے امتحان میں ایک بھی اردو بولنے والا کامیاب نہیں ہوتا۔
تمام قابلیت سندھی بولنے والوں کے پاس جمع ہوچکی ہے۔ سندھ کی سرکاری نوکریوں میں سندھی نظر آتے ہیں، پاک فوج اس ناانصافی میرٹ پر خاموش رہی تو وطن کے ساتھ دھوکے کے مترادف ہوگا۔ عالم علی نے کہا کہ تحریک پاکستان کی اولادیں سندھی ہیں چاہیں انکی زبان اردو ہی کیوں نہ ہو۔