تحریک اویسیہ پاکستان کی خواجہ معین الدین کوریجہ کے گھر پر حملے کی شدید مذمت

Lahore

Lahore

لاہور (امتیاز علی شاکر سے) تحریک اویسیہ پاکستان کے مرکزی امیر حضرت پیرغلام رسول اویسی ‘ناظم اعلی پیر تبسم بشیر اویسی” مرکزی سینئر نائب امیر سید عرفان احمد شاہ نے درگاہ حضرت خواجہ غلام فرید کوٹ مٹھن شریف کے سجادہ نشین خواجہ معین الدین کوریجہ کے گھر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو فوری گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ درگاہیں اللہ اور نبی کے احکامات کی روشنی میں امن و بھائی چارے، انسانیت کی خیر خواہی و رہنمائی کے فرائض سرانجام دی رہی ہیں۔

امن کے سفیر کے گھر پر حملہ کسی صورت قابل قبول نہیں، انتظامیہ ملزمان کے ساتھ کسی قسم کی رعائت برتے بغیر انصاف کے تقاضے پورے کرے۔

03214077241
03134237099