تحریک اہلسنت پاکستان اسلامی، فلاحی اور خوشحال ریاست کا تکمیل چاہتی ہے۔ ارشد علی کاظمی

TAHREEK AHL E SUNNAT PAKISTAN

TAHREEK AHL E SUNNAT PAKISTAN

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک اہلسنت پاکستان سندھ کے کنوینر پیر سید ارشد علی کاظمی القادری نے کہاکہ تحریک اہلسنت پاکستان کا بنیادی مقصد اسلامی ،فلاحی اور خوشحال ریاست کا قیام ہے ہم دین کے فروغ اور عوامی خوشحالی ساتھ معاشرے میں پھیلی بے راہ روی ،دہشت گردی ،لاقانونیت سمیت ہر قسم کی انتہا پسندی کا خاتمہ چاہتے ہیں

ان خیالات کا اظہار پیر سید ارشد علی کاظمی القادری نے تحریک اہلسنت پاکستان سندھ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ امام شاہ احمد نورانی کے مزار پر حاضری کے موقع پر میڈیا نمائندوں اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاکہ پیغام کو عام کرنے کے لئے تحریک اہلسنت پاکستان کو پورے سندھ میں وارڈز سطح تک فعال بنا یا جائے گا

انہوں نے نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وہ متحدہ ہوکر دین کے فروغ اور اسلامی ریاست کے قیام کے لئے تحریک اہلسنت پاکستان کے پلیٹ فارم پر متحد ہوجائیں پیر ارشد علی کاظمی القادری نے امام شاہ احمد نورانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ امام شاہ احمد نورانیسچے عاشق رسولۖ تھے انہوں نے دین کے فروغ اور ترویج کیلئے مثالی کردار ادا کیا ہے۔