لالہ موسیٰ: تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے زیراہتمام فلسطینی مظلوم مسلمانوں کی حمائیت اور قبلہ اول کی آزادی کیلئے اور اسرائیل کے مظالم کیخلاف ریلی 8 اگست بروز جمعہ دن 3 بجے ریلوے اسٹیشن چوک جی ٹی روڈ تا میلاد چوک جی ٹی روڈ نکالی جائے گی۔
ریلی کی قیادت مرکزی امیرتحریک تحفظ اسلام پاکستان غازی محمدثاقب شکیل جلالی ودیگرمذہبی ،سیاسی جماعتوں کے قائدین کرینگے،انچارج میڈیاسیل چوہدری فیصل اخترگجر،صدرحضرت ابوبکرصدیق یونٹ لالہ موسیٰ عدنان خان جلالی، سینئرنائب صدرنوشادخان جلالی ودیگرعہدیداران وذمہ داران کی قیادت میں ریلی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔