تحریک تحفظ پاکستان کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل ڈاکٹر رفیق احمد غنچہ نے نگران وزیر اعظم کی لسٹ میں نام آنے کے بعد اپنے آپ کو غیر متنازعہ رکھنے کے لیے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد : تحریک تحفظ پاکستان کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل ڈاکٹر رفیق احمد غنچہ نے نگران وزیر اعظم کی لسٹ میں نام آنے کے بعد اپنے آپ کو غیر متنازعہ رکھنے کے لیے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے تفصیلات کے مطابق تحریک تحفظ پاکستان کے بانی رہنماء اور مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل ڈاکٹر رفیق احمد غنچہ نے نگران وزیر اعظم کی لسٹ میں اپنا نام شامل ہونے کے بعد اپنے آپ کو غیر متنازعہ رکھنے کے لیے ڈاکٹر رفیق احمد غنچہ نے اپنے آپ کو غیر جانبدار رکھنے کے لیے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفی دیدیا پارٹی کے چیئرمین محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے انکا استعفی منظور کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر رفیق احمد غنچہ ایک قابل ،محنتی ،دیانت دار اور غیر متنازعہ شخصیت ہیں اگر وہ نگران وزیر اعظم بن ملک وقوم کی خدمت کرسکیں تو یہ ہم سب کے لیے اعزاز ہوگا۔