تحریک تحفظ پاکستان اور جماعت اسلامی کا ملک بھرمیں اپنی 14اتحادی جماعتوں کے ساتھ جلسے جلوس اور ریلیاں نکالنے کا اعلان
Posted on March 4, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
تحریک تحفظ پاکستان اور جماعت اسلامی کا ملک بھرمیں اپنی 14اتحادی جماعتوں کے ساتھ جلسے جلوس اور ریلیاں نکالنے کا اعلان تفصیلات کے مطابق نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ اتوار کے روز تحریک تحفظ پاکستان کے سیکریٹری جنرل چوہدری خورشید زمان سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات اس موقعہ پر دونوں رہنمائوں نے اپنے ساتھ اتحاد میں شامل 14سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے ہمراہ پورے ملک میں عوامی بیداری مہم چلانے کا اعلان کرتے ہوئے دونوں رہنمائوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے.
غریب مکائو پالیسیوں کی وجہ سے بے روز گاری ‘ لاقانونیت ‘ دہشت گردی میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے ، اور اب الیکشن قریب ہیں لیکن کرپٹ حکمرانوں نے جانے سے پہلے بھی اپنی ظالمانہ پالیسیاں ترک نہیں کیں لہذا اب ضروری ہو گیا ہے کہ ہم اپنے ساتھ شامل اتحادیوں کے ہمراہ عوام میں جاکر موجودہ حکومت کے سیاہ کرتوتوں سے اگاہ کریں اور اب عوام کا بھی فرض ہے.
وہ کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرتے ہوئے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قیادت میںنیک اور صالح قیادت کو آگے لانے کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں تاکہ آئندہ الیکشن کے بعد کرپٹ حکمرانوں سے مکمل نجات حاصل کی جا سکے۔