تحریک تحفظ پاکستان اور جماعت اسلامی بڑی تبدیلی کے لئے مشترکہ سیاسی جدوجہد کرینگے
Posted on February 12, 2013 By Zain Webmaster اسلام آباد
اسلام آباد : تحریک تحفظ پاکستان اور جماعت اسلامی پاکستان نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ملک جس مشکل دور سے گزر رہا ہے اس میں تماشائیوں اور ڈرائینگ روموں میں بیٹھ کر سیاست کرنے والوں کی کوئی جگہ نہیں اگلے پانچ برس چند سیاسی خاندانوں کی اجارہ داری اور مفاد پرستی کی نظر نہیں کئے جا سکتے ان خیالات کا اظہار تحریک تحفظِ پاکستان کے سیکریٹری جنرل چوہدری خورشید زمان اور سیکریٹری جنرل جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے اسلام آباد میں ایک ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا دونوں رہنماء چند ماہ سے متواتر نشستوں میں مصروف ہیں اور دونوں جماعتوں کی مرکزی کمیٹیوں کے براہِ راست رابطے ہیں۔
موجودہ سیاسی صورتحال میں مختلف امور پر دونوں جماعتوں کا مئوقف بھی ایک چوہدری خورشید زمان نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ دونوں جماعتیں حقیقی تبدیلی کے لئے مشترکہ جدوجہد میں شامل ہو جائیں۔اس مواقع پر لیاقت بلوچ نے مشترکہ جدو جہد کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ملک پر طاری سیاسی جمود کو توڑنے اور ملک کو ایسی سیکولر قوتوں کے شکنجے سے آزاد کرائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے جوغیر ملکی مفادات کے تحفظ کے لئے کام کر رہی ہیں چوہدری خورشید زمان نے کہا کہ ڈاکٹر اے کیو خان کی کوششوں سے ملک کا دفاع محفوظ ہو چکا اب مشترکہ کاوشوں سے اسے پر امن، مستحکم اور خوشحال بنانا ہے۔ تاکہ اسکا کھویا ہوا وقار لوٹایا جا سکے۔
جماعت اسلامی ایک طویل عرصے سے ملک میں اسلامی نظام کے قیام کا مطالبہ کرتی رہی ہے جبکہ تحریک تحفظ پاکستان کے قائد ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی دفاع پاکستان کے لئے خدمات کا اعتراف تمام سیاسی اور غیر سیاسی حلقوں میں کیا جاتا ہے۔ تحریک تحفظ پاکستان قرآن ، سنت اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خطبہ حجة الوداع کو اپنا منشور قرار دیتی ہے۔ جبکہ امیر جماعتِ اسلامی سید منور حسن چیئر مین تحریک تحفظِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے اعزاز میں13 فروری کو منصورہ میں ایک استقبالیہ بھی دیں گے۔