تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ ملک کو چوروں لٹیروں اور ڈاکوؤں سے بچانے کیلئے قوم متحد ہو جائے
Posted on May 7, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ ملک کو چوروں لٹیروں اور ڈاکوؤں سے بچانے کیلئے قوم متحد ہو جائے اور گیارہ مئی کو تحریک تحفظ پاکستان کے امیدواروں کو کامیاب کریں ۔اسلام آباد ہاکی سٹڈیم میں ٹیلی فو نک خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مجھے محسن پاکستان کا خطاب دیا۔
مجھے قائداعظم کے بعد دوسرا بڑا لیڈر سمجھتے ہیں تو پھر مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے آنے والے الیکشن میں انتخابی نشان میزائل کو ووٹ دیں ۔انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی وجہ ملک میں غربت بے روزگاری اور جہالت حد سے بڑھ گئی ہے اگر اس مرتبہ آپ نے پھر انہی چوروں لٹیروں اور ٹھگوں کو ووٹ دئے تو آنے والے وقت میں مہنگائی نا قابل برداشت ہو جائی گی۔
غریب عوام کو کھانے کے لئے گھاس بھی نہیں ملی گی۔انہوں نے کہا کہ مجھے وزارت اور صدارت کا کوئی شوق نہیں میں صرف سیا ست میں پاکستان اور عوام کے حدمت کے جذبہ سے آیا ہوں اور جس ملک میں ایک سوئی تک نہ بنتی ہو وہاں پر ہم نے ایٹم بم اور میزائل بنا دیا اگر قوم نے مجھے موقع دیا تو میں ملک سے مہنگائی ،بیروزگاری اور غربت کا خاتمہ کر دوں گا۔
اس موقع پر تحریک تحفظ پاکستان کے سیکرٹری جنرل چوہدری محمد خورشید زمان ،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اور امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ نمبر N-A.49 اسلام آباد ڈاکٹر رفیق احمد غنچہ ، شاہد باجوہ ، روحیل اکبر ، ڈاکٹر افتخار ، اسرارالحق چیمہ ،
عظمت اللہ بونیری اور پیر عبدالشکور نقشبندی نے بھی خطاب کیا۔