تحریک تحفظ پاکستان کے پارلیمانی بورڈ نے اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے حلقہ NA-49میں اپنے امیدوار ڈاکٹر رفیق احمد غنچہ کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا

تحریک تحفظ پاکستان کے پارلیمانی بورڈ نے اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے حلقہ NA-49میں اپنے امیدوار ڈاکٹر رفیق احمد غنچہ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ محسن پاکستان اور چیئرمین ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی سرپرستی میں تحریک تحفظ پاکستان کے امیدوار ملک بھر کے مختلف حلقوں سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ ڈاکٹر عبدالقدیرخان کے حلقہ سے پارٹی کے بانی رکن اور محسن پاکستان کے دیرینہ ساتھی ڈاکٹر رفیق احمد غنچہ الیکشن میں حصہ لیں گے۔

جن کو جماعت اسلامی سمیت متحدہ دینی محاذ کی بھی مکمل حمایت حاصل ہوگی تحریک تحفظ پاکستان کے پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین چوہدری خورشید زمان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا اس وقت ملک بھر کے قومی اور صوبائی حلقوں سے ہمارے مضبوط امیدوار میدان میں ہیں۔

جنہیں تمام محب وطن سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکے قومی اسمبلی کے حلقہ NA-49 سے تحریک تحفظ پاکستان کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پارٹی کی طرف سے امیدوار ہیں جبکہ عوام محسن پاکستان کے نامزد امیدواروں کو بھر پور اکثریت سے جتوائیں گے۔