تحریک صراط مستقیم پاکستان کے زیر اہتمام آج کا جمعة المبارک یوم مطالبہ و دعا کے طور پر منایا جائے گا

Lahore

Lahore

لاہور ( عرفان طاہر سے ) تحریک صراط مستقیم پاکستان کے زیر اہتمام آج کا جمعة المبارک یوم مطالبہ و دعا کے طور پر منایا جائے گا۔

جس میں حکومت پاکستان سے غازی ممتاز حسین قادری کی رہائی کا مطالبہ، فرانس کی حکومت سے گستاخانہ خاکے بنانے والوں کی پھانسی کا مطالبہ اقوام متحدہ اور یورپی یونین سے تعظیم انبیاء علیہم السلام کے بارے میں قانون سازی کا مطالبہ کیاجائے گا اور اللہ تعالیٰ کے حضور ناموس رسالت کے پہرے داروں کی حفاظت اور ناموس رسالت کے دشمنوں کی ہلاکت کی دعائیں مانگی جائیں گی۔