پاکستان (جیوڈیسک) تحریک طالبان پاکستان نے شام میں جنگجو بھیجنے کی تردید کر دی ہے، طالبان کا کہنا ہے ان کی تمام توجہ پاکستان اور افغانستان پر ہے۔ ایک سینئر طالبان کمانڈر نے ذرائع کو جاری بیان میں کہا ہے کہ طالبان نے شام میں جنگجو بھیجنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔شام جانے والے جنگجو انفرادی حیثیت سے گئے ہیں۔
جن میں بیشتر عرب، ازبک اور چیچن ہیں۔ طالبان کمانڈر کا کہنا تھا کہ ان کی تمام توجہ خطے میں امریکا اور نیٹو افواج کو نشانہ بنانے پر ہے۔وہ امریکا جیسی بڑی برائی سے لڑ رہے ہیں، ایسے میں شامی صدر بشار الاسد کی کوئی اہمیت نہیں۔