ممبئی (جیوڈیسک) کے منجھے ہوئے اداکار عرفان خان آج کل بے روزگار ہیں اور کسی بھی پروجیکٹ پر کام نہیں کررہے۔ ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم” دی لنچ باکس” کی تشہیری مہم کے دوران میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں۔
اپنے بل بوتے پر آگے جاسکتا ہوں، مجھے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں۔عرفان نے مزید کہاکہ وہ بالی ووڈ میں کسی مخصوص کیمپ کا حصہ نہیں کیونکہ بعض اوقات کیمپ گیری میں مجبورا ایسے کام بھی کرنا پڑتے ہیں جو آپ کو پسند نہ ہوں، مجھے یہ چیز قبول نہیں اس لئے میں ان دنوں صرف ا سکرپٹس ہی پڑھ رہا ہوں اور کسی پروجیکٹ پر کام نہیں کر رہا۔