بالی ووڈ کی فلم سنگھ صاب دی گریٹ کا پہلا ٹریلر جاری

Singh sab the Great

Singh sab the Great

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی بالی ووڈ کی آنے والی فلم ”سنگھ صاب دی گریٹ” کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم میں مرکزی کردار سنی دیول نے ادا کیا ہے جو ایک غصے والے سکھ کے روپ میں نظر آئیں گے۔

ان کے ساتھ نتیش سنگھ، اروشی روٹیلا اور پرکاش راج اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی موسیقی انو ملک نے ترتیب دی ہے۔ فلم ہندو تہوار دسہرا سے دو دن پہلے گیارہ اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔