بالی ووڈ (جیوڈیسک) پاکستانی اداکار عمران عباس اور بپاشا باسو کی ہارر بالی ووڈ فلم کریچر تھری ڈی کے ٹریلر کے بعد اس کے نئے گانے” اک پل یہی” کی مکمل ویڈیو بھی مداحوں کیلئے ریلیز کر دی گئی ہے۔”اک پل یہی” کے بو لوں پر مبنی اس گانے کو پلے بیک سنگر سائم بھٹ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی ویڈیو میں عمران عباس اور بپا شا با سو کو افسردہ موڈ میں دیکھا یا گیا ہے۔
اس فلم کی کہانی بپاشا باسو کے گر د گھو متی ہے جو ایک ویران لیکن سر سبز وشاداب جنگل میں ایک ہوٹل بنا کر اسے آباد کر تی ہیں لیکن اچانک ایک عجیب مخلوق اس ہو ٹل پر حملہ آور ہو کر سب کو دہشت زدہ کر دیتی ہے۔ وکرم بھٹ کی ڈائیریکشن میں بننے والی اس سائنس فکشن تھر لر فلم میںبپاشا باسو اپنے ہیرو عمران عباس کے ساتھ مل کر اس مخلوق کو مارنے اور اپنے ہو ٹل کو بچانے میں مصروف ہیں جسے اس سال 12 ستمبر کو دنیا بھر میں عام نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔