فلم "تیور" کے نئے گانے "رادھا ناچے گی" کی ویڈیو جاری

Tevar Movie

Tevar Movie

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے عشق زادے ارجن کپوراور دبنگ گرل سوناکشی سنہا کی فلم تیور کے نئے گانے رادھا ناچے گی کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔

رادھا ناچے گی کے بولوں پر مبنی اس گانے میں دبنگ گرل سوناکشی سنہا آگرہ کاروایتی رقص پیش کرتی نظر آرہی ہیں جبکہ منوج باجپائی بھی جھومتے دکھائی دے رہے ہیں۔

امت شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 2003کی بلاک بسٹر تیلگو فلم اوکاڈو کا ری میک ہے جس کی کہانی پنٹونامی آگرہ کے ایک جوشیلے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جورادھیکا نامی لڑکی کے عشق میں گرفتار ہو جاتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں ارجن کپور اور سوناکشی سنہا سمیت منوج باجپائی، قدیر خان ،شروتی ہاسن سمیت دیگر شامل ہیں۔

بونی اور سنجے کپور کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم 9جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔