فلم سپلٹ نے تین دن میں چار کروڑ ڈالر سے زائد کما لئے

Split

Split

لاس اینجلس (جیوڈیسک) نفسیاتی بیماری پر بنی فلم سپلٹ Split نے ایکشن فلم ”دی ریٹرن آف زینڈر کیج” کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ویک اینڈ پر امریکی باکس آفس پر چھا گئی۔ تین دن میں چار کروڑ ڈالر سے زائد کما لئے۔

سسپنس سے بھرپور فلم سپلٹ نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اداکار جیمز میک اوائے نے نفسیاتی بیماری دہری شخصیت کے مریض کا کردر ادا کیا ہے۔ جنہوں نے فلم میں چوبیس مختلف کردار نبھائے ہیں۔

بیس جنوری کو ہی ریلیز ایکشن فلم دی ریٹرن آف زینڈر کیج دوسرے نمبر پر رہی۔ اداکار وِن ڈیزل کی فلم نے دو کروڑ ڈالر سے زائد بزنس کیا۔ تین سیاہ فام خواتین کی سچی کہانی پر بنی فلم ہِڈن فیگرز ایک کروڑ تریسٹھ لاکھ ڈالر کما کر تیسرے نمبر پر آئی۔