پاپ اسٹار مائیکل جیکسن کی چوتھی برسی، مادام تسا میوزیم میں مجسمہ نصب

Michael Jackson

Michael Jackson

لندن (جیوڈیسک) دنیا بھر میں آج کنگ آف پاپ آنجہانی مائیکل جیکسن کی چوتھی برسی منائی جارہی ہے جس کی مناسبت سے کئی مقامات پر دعائیہ تقریبات اور ایونٹس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ لندن کے مادام تسا میوزیم کی جانب سے پاپ اسٹار مائیکل جیکسن کی چوتھی برسی پر انکے نئی مومی مجسمے متعارف کروائے گئے ہیں۔

کم عمر مائیکل جیکسن سے شہرہ آفاق سنگر بننے تک کے دوروں کی عکاسی یہ تین مومی مجسمے لندن کے لیرک تھیٹر میں نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں جہاں انکا تھرلر کا لائیو اسٹیج شو پانچ سال تک چلایا گیا تھا۔