فلم “ٹنکر بیل اینڈ دی پائریٹ فیری” کا نیا ٹریلر اور ٹیزرز جاری

Tinker Bell And The Pirate Ferry

Tinker Bell And The Pirate Ferry

نیویارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کی نئی تھری ڈی اینیمیٹڈ فینٹسی فلم”ٹنکر بیل اینڈ دی پائریٹ فیری”کا نیا ٹریلر اور ٹیزر جاری کر دیے گئے ہیں۔ ڈزنی ٹون اسٹوڈیوز کی ٹنکر بیل سیریز سلسلے کی پانچویں فلم”ٹنکر بیل اینڈ دی پائریٹ فیری”کی ہدایتکاری پیگی ہومز نے دی ہے۔

دی پائریٹ فیری میں مائے مارگریٹ وہٹ مین ایک بار پھر بحیثیت ٹنکر بیل مرکزی کردار کیلئے اپنی آواز میں ڈائیلاگز ریکارڈ کروارہی ہیں، وہیں دیگر اہم کرداروں میں کیپٹن جیمز کک کیلئے ٹام ہیڈلسٹن جبکہ زرینا کیلئے کرسٹینا ہینڈرکس کی آوازیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

پائریٹ شپ اور پریوں کے گرد گھومتی یہ فلم دی پائریٹ فیری والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز کے تحت رواں سال ویلن ٹائنز ڈے کے موقع پر 14 فروری کو برطانوی جبکہ مارچ میں امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔