ممبئی(جیوڈیسک)بالی وڈ مزاحیہ فلم گھن چکر کی تشہیر لوکل ٹرینوں میں ہوگی، فلم رواں برس 28 جون کو ریلیز ہوگی۔ بالی ووڈ فلمساز اور اداکاروں فلموں کی تشہیر کے لئے بھی نت نئے طریقے ڈھونڈتے ہیں۔
مزاحیہ فلم گھن چکر کی تشہیر لوکل ٹرینوں میں ہوگی۔ مزاحیہ فلم گھن چکر کے کئی مناظر ممبئی کی لوکل ٹرین میں فلمائے گئے ہیں۔ اس لیے فلم کے پروڈیوسر نے فیصلہ کیا ہے کہ اس فلم کی تشہیر بھی لوکل ٹرینوں میں کی جائے۔
فلم کے مرکزی کردار عمران ہاشمی اور ودیا بالن بھی اس تشہیری مہم کا حصہ ہوں گے جو ٹرینوں میں سفر کریں گے اور شائقین سے بات چیت بھی کریں گے۔ فلم رواں برس اٹھائیس جون کو ریلیز کی جائیگی۔