بالی ووڈ (جیوڈیسک) کے مسٹر رومانس عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ فلم گھن چکر سال کی کامیاب ترین مووی ثابت ہو گی۔ اپنے تازہ انٹرویو میں بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تین چار سالوں میں ان کیلئے فلم انڈسٹری میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔
ونس اپان آٹائم ان ممبئی اور ڈرٹی پکچر کی کامیابی کے بعد گھن چکر سے بھی انہیں امیدیں وابستہ ہیں۔ فلم کے موضوع گھن چکر سے ہی اندازہ ہو جاتا ہے کہ اس میں خوب ہلا گلا ہو گا۔ ہدایتکار گپتا کی گھن چکر 28جون کو بھارت مختلف ممالک کے ہزاروں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔