فلم بمبے ٹاکیز اعتراضات کی زد میں آ گئی

Movie Mumbai Talkies

Movie Mumbai Talkies

ممبئی(جیوڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کے 100 سال پر بننے والی فلم “بمبے ٹاکیز”آخرکار اعتراضات کی زد میں آ گئی، فلم کے ٹائٹل سانگ میں سپر سٹار کی غیر موجودگی پر سوال اٹھنے لگے۔ فلم اگلے ماہ ریلیز ہونے والی ہے۔

ٹائٹل سانگ میں بالی ووڈ کے بیس اداکاروں کو دکھایا گیا ہے لیکن فلمی ناقدین نے سوال اٹھایا ہے کہ سپر سٹار امیتابھ بچن، دھرمیندر اور ان کے بیٹے، ریکھا، ہیما مالنی، جیتندر،سلمان، ریتیک روشن، اجے دیوگن اور کاجول کہاں ہیں۔

یہ تو چند نام ہیں اس کے علاوہ بھی بہت سے ماضی کے سپر سٹار جو اب بھی زندہ ہیں انہیں نظر انداز کیا گیا۔