فلم بمبے ٹاکیز کے نئے گانے میں کئی فنکار ایک ساتھ نظر آئیں گے

bmby Talkies

bmby Talkies

ممبئی(جیوڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کے سو سال پر بننے والی فلم “بمبے ٹاکیز کے گانے اپنا بمبے ٹاکیز میں موجودہ دور کے درجنوں فنکار ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ ایک بھارتی انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ کے مطابق گانے کی ریکارڈنگ جاری ہے۔

پردے پر شاہد کپور، کرینہ، کرشمہ، رنویر سنگھ، انیل کپور، پریانکا، عمران خان، اکشے کمار، دیپیکا، مادھوری، عامر خان، ودیا بالن، سری دیوی رنبیر کپور، شاہ رخ، فرحان اختر، رانی مکھرجی، سونم کپور، جوہی چاولہ اور سیف علی خان ایک ساتھ آئیں گے۔ گانے میں بھارتی فلم انڈسٹری کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا اور بیس گلوکار گائیں گے۔