فلم زنجیر کا ری میک تیار، نئے ٹریلر اور پہلے گانی کی ویڈیوز جاری

Zanjeer

Zanjeer

ممبئی (جیوڈیسک) این جی ٹیامیتابھ اور جیا بچن کی 1973 کی بلاک بسٹر فلم زنجیر کا ری میک تیار ہے جس میں بالی ووڈ میں پریانکا چوپڑا اور ٹولی ووڈ اداکار رام چرن کی نئی جوڑی متعارف کروائی جارہی ہے۔ زنجیر کے ری میک کا نیا انٹرنیشنل ٹریلر اور پہلے گانے ممبئی کا ہیرو کی ویڈیوز جاری کردی گئی ہیں۔ ممبئی کا ہیرو کے بولوں پر مبنی اس گانے کو امیتابھ بچن کی اصلی فلم کے ڈائیلاگز ڈال کر معروف پلے بیک سنگر میکا سنگھ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جس کی ویڈیو میں پریانکا اور رام چرن ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔ ہدایتکار اپوروا لاکھیا کی اس ایکشن فلم زنجیر میں سابقہ مس ورلڈ اور بالی ووڈ کی صف ِ اول کی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور رام چرن کے ساتھ پرکاش راج، سنجے دت، ماہی گل اور اتل کلکرنی اہم کردار کر رہے ہیں جبکہ اصل فلم کے ہیرو امیتابھ بچن بحیثیت مہمان اداکار جلوہ گر ہوں گے۔ سنجیو لامبا، مہیش راما ناتھن اور پونیت سمیت پرکاش مہرا کی پروڈیوس کردہ اس فلم کا میوزک آنند راج آنند، میت بروس انجان اور چیرانتن بھٹ نے ترتیب دیا ہے۔

75 کروڑ بھارتی روپے کے بجٹ سے بننے والی یہ فلم ریلائنس انٹرٹینمنٹ کے تحت 6 ستمبر کو بیک وقت ہندی، تامل، تیلگو اور ملیالم زبانوں میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔