بالی وڈ (جیوڈیسک) میں ایکشن، رومانوی اور فارمولا فلموں سے ہٹ کر نئے انداز میں بننے والی فلم شپ آف تھیسس فلم نگری میں دھوم مچانے کے لیے تیار ہے۔ فلم 19 جولائی کو سینمائوں کی زینت بنے گی۔ ممبئی فلم کی کہانی تین مرکزی کرداروں اندھی فوٹو گرافر، ایک بیمار پجاری اور ایک نوجوان سٹاک بروکر کے گرد گھومتی ہے۔ تینوں کردار اپنے سفر میں حسن، موت اور شناخت کے معنی تلاش کرتے ہیں۔ فلم ایک سوال پر زور دیا گیا ہے۔
کہ اگر کسی بڑی چیز کے حصوں کو تبدیل کر دیا جائے تو کیا وہ پھر بھی کارآمد رہتی ہیں یا نہیں۔ فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں روایتی فلموں کی طرح ناچ گانا نہیں ہے۔ فلم کے ڈائریکٹر آنند گاندھی ہیں اور تنیوں مرکزی کردار میں نئے فنکاروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔