فلموں میں سی کلاس اداکارہ کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا، محمد آصف

Mohammad Asif

Mohammad Asif

لاہور (جیوڈیسک) پاکستانی کرکٹر محمد آصف نے کہا ہے کہ کسی سی کلاس فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا، بھارتی فلم انڈیا میں لاہور کی کاسٹ کا انتخاب مکمل کرنے کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے محمد آصف کا مزید کہنا تھا کہ ہمسایہ ملک کے فلمساز کا پاکستان آنا مثبت قدم ہے، میں اس بھارتی فلم کا پروڈیوسر نہیں ہوں۔

پاکستانی فلم انڈسٹری زوال کا شکار ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ فلم کیلئے 16 نئے پاکستانی فنکار کاسٹ میں شامل ہیں جن میں کرکٹر محمد آصف کو فلم کے مرکزی کردار کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔