ممبئی(جیوڈیسک) ریس ٹو سے شہرت پانے والی اداکارہ جیکولین فرنینڈس اب سلمان خان کے ساتھ فلم کک میں جلوہ گر ہوں گی۔ سلمان خان پہلے ہی فلم ڈائریکٹر ساجد نادید والا کی نئی فلم کک سائن کر چکے ہیں ، چند ماہ سے اس فلم کے لیے مختلف ہیروئنز کا نام لیا جا رہا تھا۔
لیکن اب خبر یہ ہے کہ سری لنکن بیوٹی جیکولین فرنینڈس کو اس فلم کے لیے سائن کر لیا گیا ہے۔فلم کی شوٹنگ بھارت کے علاوہ کوریا ، جاپان اور لندن میں کی جائے گی۔ جیکولین کا کہنا ہے کہ سلمان کے ساتھ اپنی پہلی فلم کو کامیاب بنانے کے لیے وہ دل و جان سے محنت کریں گی۔