لندن (جیوڈیسک) برطانوی شہزادی ڈیانا کی زندگی پر بننے والی فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ لندن فلم ڈیانا میں شہزادی کا کردار برطانوی اداکارہ نومی واٹس نے ادا کیا ہے۔ فلم میں شہزادی ڈیانا کی زندگی کے آخری چند سالوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔
ان کی اور پاکستانی نژاد ڈاکٹر حسنات خان اور مصری ارب پتی تاجر ڈوڈی الفائد کی دوستی کا تذکرہ بھی ہے۔ فلم میں ڈاکٹر حسنات اور شہزادی کی ملاقات تفصیل سے بیان کی گئی ہے۔ اداکار نوین اینڈریوز نے ڈاکٹر حسنات جبکہ کیس انور نے ڈوڈی کا کردار نبھایا ہے۔ فلم رواں برس پانچ ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔