نیویارک (جیوڈیسک) خوفناک روپ دھارے دہشت کی علامت تصور کیا جانیوالامشہور افسانوی کردار ڈریکولا ایک بار پھر ہالی وڈ میں واپسی کیلئے تیار ہے ، اسی سلسلے میں ایکشن ڈرامہ سے بھرپور نئی ہارر فلم “ڈریکولا اَن ٹولڈ”کا پہلا ٹریلر منظرِ عام پر آگیا ہے۔
مشہور آئرش ناول سے ماخوذ اس فلم کے ہدایت کارگیری شور ہیں جبکہ فلم کی کہانی ایک ایسے بہادر بادشاہ کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنے خاندان کو دشمنوں سے بچانے کیلئے انسانی خون سے پیاس بجھانے والے ایک ایسے طاقتور ویمپائر میں تبدیل ہو جاتا ہے۔
صدیوں پرانے اس دہشت ناک کردار کے روپ میں نامور ہالی وڈ اداکار لیوک ایوان نظر آئیں گے جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ڈومینک کوپر، سارہ گاڈون، ولیئم ہوسٹن اور سمانتھا بارکس شامل ہیں۔
ایک سو ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی لیجنڈرنری پکچرز کی تیار کردہ ا س سنسنی خیز فینٹسی ایکشن فلم کو یونیورسل پکچرز کے تحت رواںسال17اکتوبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔