ہالی وڈ کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم فاسٹ اینڈ فیوریس سکس رواں ہفتے باکس آفس پر چھائی رہی۔ فلم نے اب تک چار سو اسی ملین ڈالر کا بزنس کیا ہے۔ ہالی ووڈ ایکشن سیریز کی نئی بلاک بسٹر فلم فاسٹ اینڈ فیوریس سکس نے اپنی ریلیز کے پہلے ہفتے ہی برطانوی اور کینیڈین باکس آفسز پر دھوم مچا دی۔
دنیا بھر میں بکنے والے ٹکٹس چار سو اسی ملین ڈالر کی حد عبور کرگئے ہیں۔ ایکشن فلم ایسے مجرموں کی کہانی ہے جو سو ملین ڈالر کی چوری کرنے کے بعد اپنے پیشے کو خیرباد کہہ چکے ہیں اور اب یہ جرائم کی دنیا سے نکلنا چاہتے ہیں۔
جس کیلئے وہ پولیس کی مدد کرنے پرمجبور ہیں۔ فاسٹ اینڈ فیوریس سات مئی سے دنیا بھر میں جبکہ پاکستان میں اکتیس مئی کو ریلیز کی گئی۔