ہالی وڈ فلم’پلینز، فائر اینڈ ریسکیو‘ کا ٹریلر جاری

Fire & Rescue

Fire & Rescue

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی وڈ کی تھری ڈی اینیمیٹڈفلم’Planes‘ کے سیکوئل ’فائر اینڈ ریسکیو‘کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم پلینز، فائر اینڈ ریسکیو گزشتہ سال ریلیز ہونے والی والٹ ڈزنی کی کامیاب تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم Planes کا سیکوئل ہے۔

فلم کی کہانی اس بار بھی مرکزی کردار ڈسٹی کے گرد گھومتی ہے جو اس بار کسی ریس کا حصہ نہیں ہوگا بلکہ ایئر کرافٹ فائر فائٹنگ کرو کا حصہ بن چکا ہے۔

ڈسٹی اس نئے سفر میں کئی اہم سبق سیکھے گا۔ کامیڈی سے بھرپور یہ تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم 18 جولائی سے سنیماگھروں میں شائقین کا دل بہلائے گی۔