لندن (جیوڈیسک) لندن میں فلم ون ڈائریکشن کا رنگا رنگ پریمیئر ہوا۔ مداحوں کے جھمگٹ میں جلوہ گر ہونے والے گلوکاروں نے ریڈ کارپٹ پر شرکت کرکے چارچاند لگا دیئے۔
برطانوی پوپ میوزیکل بینڈ ون ڈائریکشن کے گانے تو سب ہی کو پسند ہیں اور اب موسیقی کے سفر پر بننے والی پہلی ڈاکیو مینٹری فلم ون ڈائریکشن سنیما کے پردے پر آنے والی ہے۔ لندن میں فلم کا رنگا رنگ پریمیئر ہوا۔ جہاں ان کے مداحوں نے گلوکاروں کا کئی گھنٹوں تک انتظار کیا۔
مداح اپنے پسندیدہ میوزیکل پوپ بینڈ کے بارے میں جاننے کے لئے بے چین ہیں کہ ان کا عروج کا سفر کیسے طے ہوا۔ جوں ہی ریڈ کارپٹ پر ان گلوکاروں کی آمد ہوئی۔ مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ فلم ون ڈائریکشن دس از از انتیس اگست کو ریلیز ہو گی۔