فلم گجنی سے شہرت پانے والی اداکارہ آسن 28 سال کی ہو گئیں

Actress Asan

Actress Asan

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ فلم گجنی سے شہرت پانے والی اداکارہ آسن اٹھائیس سال کی ہو گئی۔ 26 اکتوبر انیس سو پچاسی میں کیرالہ میں پیدا ہونے والی آسن نے فلمی کیرئیر کا آغاز جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری سے کیا ۔ انہوں نے دو ہزار آٹھ تک تامل فلموں میں راج کیا اور بہترین تلگو اداکارہ کا فلم فئیر ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔

بالی وڈ میں اداکارہ دو ہزار آٹھ میں بلاک بسٹر فلم گجنی میں عامر خان کے مقابل جلوہ گر ہوئی جس میں انہوں نے اپنی بہترین اداکاری کی بدولت فلم فیئر ایوارڈ سمیت کئی ایوارڈز سمیٹے۔ آسن نے بالی وڈ فلم ریڈی،ہاس فل ٹو،کھلاڑی سات سو چھیاسی، ول بچن، میرے اپنے سمیت کئی مشہور فلموں میں کام کیا۔