فلم گرینڈ مستی ریلیز سے ایک دن پہلے پابندی کی زد میں

Mumbai

Mumbai

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ فلم “گرینڈ مستی”ریلیز سے ایک دن پہلے پابندی کی زد میں آ گئی ہے۔ فلم میں بولڈ مناظر اور ڈائیلاگز کے خلاف کئی شہروں میں مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ گرینڈ مستی” دو ہزار چار میں ریلیز ہونے والی فلم “مستی” کا سیکوئل ہے۔

بولڈ مناظر اور ڈائیلاگز نے ریلیز سے پہلے ہی اس فلم کو متنازع بنا دیا ہے بعض ناقدین نے اسے بالی وڈ کی سب سے متنازع فلم بھی قرار دیا ہے۔ بھارتی پنجاب کی عدالت میں فلم کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی جس پر فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے اس کی ریلیز روک دی ہے۔