فلم ہیپی نیو ایر میں شاہ رخ اور دیپکا ایک ساتھ جلوہ گر ہونگے

Shah Rukh Deepika

Shah Rukh Deepika

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی ڈمپل بیوٹی دیپکا پڈکون اسپین میں 20 دن کی چھٹیاں گزارنے کے بعد آج سے دبئی میں فرح خان کی فلم ہیپی نیو ایر کی عکس بندی میں حصہ لیں گی۔ فلم میں دیپکا کے مدمقابل بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان ہیں جو پہلے ہی اپنی فیملی کے ہمراہ دوئبی کے پوش علاقے میں مقیم ہیں۔

دونوں اداکاروں کی گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والی فلم چنائی ایکسپریس نے انڈسٹری میں باکس آفس پر مقبولیت کے سارے ریکارڈز توڑتے۔ اب تک سو ا دو ارب روپے کا خطیر بزنس کیا ہے جو اب تک ایک ریکارڈ ہے۔ فلم کے شیڈول اور دیپکا کی آمد کے بارے میں انکے سیکرٹری سے دریافت کیا گیا تو انھوں نے تصدیق کی کہ وہ آج شروع ہونے والی فلم کی عکس بندی میں حصہ لیں گی۔