ممبئی (جیوڈیسک) ایتیا کپور کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سے پرامید تھے کہ انہیں ایک دن ضرور فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا۔
لندن ڈریمز، گزارش، ایکشن ریپلے اور یہ جوانی ہے دیوانی جیسی فلموں میں معمولی کردار ادا کرنے والے ادیتیا رائے کپور کا شماران اداکاروں میں ہوتا ہے جو بحیثیت مرکزی کردار اپنی پہلی ہی فلم سے شہرت حاصل کرنے کے بعد صف اول کے اداکاروں میں شامل ہوجاتے ہیں اورپھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھتے، ادییتا کی بحیثیت ہیرو پہلی فلم 2013 میں عاشقی ٹو ریلیز ہوئی جس نے نہ صرف کامیابی کے جھنڈے گاڑھے بلکہ انہوں نے فلم میں اداکاری کے تمام شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
بحیثیت ہیرو ادیتیا رائے کپور کی دوسری فلم ” دعوت عشق” جلد سینما گھروں کی زینت بنے گی جس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ان کی شناخت بھی ایک وراسٹائل اداکار کے طور پر ہواوریہی وجہ ہے کہ وہ فلم میں کردار کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور’’دعوت عشق‘‘ میں بھی ان کا کردار دیکھنے والوں کو ضرورپسند آئے گا جبکہ وہ چاہتے ہیں کہ وہ اپنے مداحوں کو ہمیشہ اپنی صلاحیتوں سے محظوظ کرتے رہیں۔