فلم ہنگر گیمز کے دوسرے حصے کا ٹریلر ریلیز

Hunger Games

Hunger Games

لاس اینجلس(جیوڈیسک)ہالی وڈ کی سپر ہٹ فلم ”ہنگر گیمز ”کے دوسرے حصے کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے،فلم نومبر میں ریلیز ہو گی۔ہنگر گیمز سوزا نے کولنز کے ناول” کیچنگ فائر”پر بنائی گئی فلم ہے۔

فلم میں امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں بغاوت ہوتے دکھائی گئی ہے۔ہنگر گیمز کی ہیروئن آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ جینیفر لارنس ہیں۔فلم کے پہلے حصے نے ریلیز کے پہلے ہفتے ہی اکیس کروڑ ڈالر کمائے تھے۔