فلم انڈسٹری کی بحالی میں فنکاروں کا کردار اہم ہے : زیبا بختیار

Zeba Bakhtiyar

Zeba Bakhtiyar

کراچی (جیوڈیسک) معروف اداکارہ زیبا بختیار نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کے بحران پر قابو پانے کیلئے فنکاروں نے دن رات محنت کرکے اس انڈسٹری کو ایک بار پھر سے اٹھانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں جس کی وجہ سے آج انڈسٹری میں نمایاں بہتری دیکھنے کی امید نظر آرہی ہے۔ کراچی ذرائع سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی سے فنکاروں کیساتھ ساتھ اس صنعت سے وابستہ تمام لوگوں کی خوشحالی جڑی ہوئی ہے۔

ہمارے ہاں آج بہت معیاری اور عمدہ کام تخلیق ہو رہا ہے اس کے باوجود کہ ہمارے پاس فلم بنانے کیلئے بجٹ محدود ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہوتی ہے کہ ہم اسی محدود بجٹ کیساتھ اچھا کام کریں۔

اس شعبے کی طرف سرمایہ دار سرمایہ کاری کرتے ہوئے تھوڑا ہچکچا رہے ہیں لیکن وہ دن دور نہیں جب فلم انڈسٹری میں کثیر تعداد میں سرمایہ کاری کرے گی جس سے ہم بھی جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے بہتر کام تخلیق کریں گے۔