لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیراعلی محمد شہباز شریف نے فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے سابق سیکریٹری اطلاعات شعیب بن عزیز کی سربراہی میں9 رکنی کمیٹی قائم کر دی۔وزیراعلی پنجاب کی طرف سے قائم کی گئی کمیٹی میں دانشور اورکالم نگار عطا الحق قاسمی، ہدایت کار اور رکن پنجاب اسمبلی کنول۔
مصنف اورفلم ساز سید نور، اداکارہ ثمینہ احمد، عثمان پیرزادہ، عزم الحق، سیکریٹری فنانس اور سیکریٹری انفارمیشن شامل ہیں۔کمیٹی کی سربراہی شعیب بن عزیز کو سونپی گئی ہے۔ فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے بنائی گئی کمیٹی ایک ماہ میں تجاویز پیش کرے گی۔