ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی جان ابراہیم کی فلم ” مدراس کیفے “نے ریلیز کے پہلے تین دن میں بیس کروڑ کما لیے ہیں۔ جان ابراہم کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کے ہیرو بھی جان خود ہیں۔
سری لنکن خانہ جنگی پر بنی اس فلم میں جان ابراہم نے خفیہ ایجنٹ کا کردار کیا ہے۔ تیئس اگست کو ریلیز ہونے والے والی فلم اب تک بیس کروڑ سے زیادہ کا بزنس کر چکی ہے۔ چنائی ایکسپریس جیسی فلم کی موجودگی میں مدراس کیفے کی کارکردگی کو ناقدین نے خاطر خواہ قرار دیا ہے۔