فلم مردانی میں میرا کردار مزاج سے ذرا ہٹ کر ہے، رانی مکھرجی

 Rani Mukherjee

Rani Mukherjee

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کا کہنا ہے کہ نئی آنے والی فلم ’’مردانی‘‘ میں ان کا کردار مزاج سے ذرا ہٹ کر ہے۔ رانی مکھرجی کا کہنا تھا کہ نئی آنے والی فلم مردانی میں میرا کردار حقیقی زندگی میں میرے مزاج سے قدرے مختلف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خود بھی فلم کا پوسٹر آج ہی دیکھا ہے اور یہ بھی نہیں پتہ کہ فلم کا ٹریلر کب جاری ہو گا لیکن امید ہے کہ فلم شائقین کو بہت پسند آئے گی۔

واضح رہے کہ رانی مکھرجی کی فلم مردانی میں پولیس آفیسر کا کردار ادا کر رہی ہیں، ان کی فلم 22 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جب کہ ہدایت کار ادتیا چوپڑا سے شادی کے بعد یہ ان کی پہلی فلم ہو گی۔