لاہور (جیوڈیسک) اداکار غلام محی الدین فلم ”سوال 700 کروڑ ڈالر کا“ میں منفرد کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فلم میرے کردار کی بہترین فلم ہو گی۔
فلم کے دیگر فنکاروں میں جاوید شیخ، شمعون عباس، اسماعیل تارا، افتخار ٹھاکر، علی معین الدین، قراة العین اور نیئر اعجاز شامل ہیں۔ فلم عیدالفطر پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔