لاس اینجلس (جیوڈیسک) لاس اینجلس ہالی وڈ کی ایکشن تھرلر فلم “میشاٹے کلز” کا نیا ٹریلر شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ فلم اس سال اکتوبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ میکسیکو کے اسلحہ ڈیلرز سے نمٹنے کیلئے امریکی پولیس نے اس بار ایک ایسے شخص کی خدمات حاصل کی ہیں جو چاقو چلانے میں خاص مہارت رکھتا ہے۔
پولیس حکام کا خیال ہے کہ جرائم پیشہ افراد سے ان جیسا مار دھاڑ کرنے والا شخص بہتر نمٹ سکتا ہے۔’میشاٹے کلز” میں خطرناک چاقو باز کا کردار مشہور ہالی وڈ اداکار ڈینی ٹروجر نے نبھایا ہے۔ ہالی وڈ ادکار میل گبسن بھی فلم میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ تھرل سے بھرپور فلم 11 اکتوبر کو امریکا سمیت دنیا کے کئی ممالک میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔