لاس اینجلس (جیوڈیسک) انسانی رشتوں کے موضوع پر بنی ہالی ووڈ فلم نیبراسکا کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ بلیک اینڈ وائٹ میں بنی فلم مونتانا کے رہنے والے نشے کے عادی ووڈی گرانٹ کے گرد گھومتی ہے جسکا دس لاکھ ڈالر انعام نکل آتا ہے۔
اسکے بیٹے اور بیوی کے خیال میں نشے کی وجہ سے اسکے دماغ میں فتور ہے اور وہ خواب میں لاٹری نکلتے دیکھتا ہے۔ چھوٹے سے قصبے میں رہنے کی وجہ سے اسکے لاٹری لگنے کا سب کو علم ہو جاتا ہے۔ کوئی اس بات پر خوش ہے اور کوئی حسد کا شکار فلم بائیس نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔