کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے فلم مالک پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے چھٹی پر ہونے کے باعث 9 جون تک ملتوی کر دی ۔ سندھ ہائی کورٹ میں فلم “مالک” پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ۔
ڈاکٹر فروغ نسیم فلم ڈائریکٹرعاشر عظیم کی جانب سے پیش ہوئے ۔ حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے چھٹی پر ہونے کے باعث حاضر نہیں ہوئے ۔ عدالت نے سماعت 9 جون تک ملتوی کر دی ۔ فلم کے ڈائریکٹرعاشرعظیم نے پابندی کے خلاف درخواست دائر کی ہے ۔ بعد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فروغ نسیم کا کہنا تھا جتنے ٹیکس چور اور فیوڈل لارڈز ہیں وہ فلم کے مخالف ہیں ۔