فلم کی پرموشن ، عمران ہاشمی ، ودیا بالن ریلوے سٹیشنز ، کچی بستیوں میں جائینگے

Imran Hashmi Vidya

Imran Hashmi Vidya

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی اور ودیا بالن نے اپنی نئی فلم گھن چکر کی کامیابی کے لیے منفرد انداز اپنایا ہے ، دونوں اداکار فلم کی پرموشن کے لیے ریلوے سٹیشنز اور کچی بستیوں میں جائیں گے۔

رومانٹک کامیڈی فلم گھن چکر میں عمران ہاشمی چور کا کردار ادا کر رہے ہیں ، یہ چور اپنی آخری واردات کے طور پر بینک لوٹنے کا منصوبہ بناتا ہے۔واردات کے بعد ایک حادثے میں اس کی یادداشت جاتی رہتی ہے جہاں سے دلچسپ واقعات جنم لیتے ہیں۔

راج کمار گپتا کی ہدایات میں بننے والی یہ فلم اٹھائیس جون کو ریلیز ہو رہی ہے ، عمران ہاشمی اور ودیا بالن فلم کی تشہیر کے لیے سولہ شہروں میں جائیں گے۔ دونوں اداکاروں کا کہنا ہے فلم کے بارے میں وہ عام لوگوں کے رسپانس کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔